ETV Bharat / state

سمرتی ایرانی کی ممتابنرجی پر سخت تنقید

author img

By

Published : Sep 10, 2019, 11:00 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:22 AM IST

مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود اور ٹیکسٹائل سمریتی ایرانی نے کولکاتا میں ایک تقریب کے دوران ممتا بنرجی پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت بنگال کے عوام تک مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کو پہنچنے نہیں دے رہی ہے.

سمرتی ایرانی کی ممتابنرجی پر سخت تنقید

سمریتی ایرانی نے آج کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت مغربی بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات سے محروم رکھنا چاہتی اور عوام تک ان سہولیات کو پہنچنے سے روک رہی ہے.

سمرتی ایرانی کی ممتابنرجی پر سخت تنقید

ملک میں دوسری بار اقتدار حاصل ہونے کے 100 دن بعد سارے ملک میں مودی حکومت کی جانب سے کئے گئے کارناموں کو گنانے کے مقصد سے ایک تقریب کولکاتا میں منعقد کی گئی جس میں سمرتی ایرانی نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی سالمیت کو قوت ملے گی۔

انہوں نے طلاق ثلاثہ بل کو مودی حکومت کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔

ملک کی معیشت پر اپوزیشن کے سوال اٹھائے جانے کے سوال پر سمرتی ایرانی نے کہا کہ حکومت اس بارے میں متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہے جبکہ مغربی بنگال میں اجولا یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں کو ممتا بنرجی روک رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد بنگال میں بھی این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔

Intro:مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہبود اور ٹیکسٹائل اسمریتی ایرانی نے کولکاتا میں ایک تقریب کے دوران ممتا بنرجی پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت بنگال کے عوام تک مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور سہولیات کو پہنچنے نہیں دے رہی ہے.

Body:مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی آج کولکاتا میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچی تھی جہاں انہوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت مغربی بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور سہولیات سے محروم رکھنا چاہتی اور عوام تک ان سہولیات کو پہنچنے سے روک رہی ہے. ملک میں دوسری بار این ڈی اے کے اقتدار میں آنے اور مودی حکومت کی سو دن مکمل ہونے کے موقع پر پورے ملک میں مودی حکومت کی سو دنوں میں ہوئے کام کو عوام کے سامنے لانے کے مقصد تقریب منعقد کیا گیا تھا جس میں مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی نے شرکت کی کولکاتا کے ایک ہوٹل میں منعقد اس تقریب سے قبل نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے ملک کی سالمیت کو قوت ملے گی انہوں نے اس موقع طلاق کا بھی ذکر کیا طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی قرار دینے کو مودی حکومت کی بڑا کارنامہ بتاتے ہوئے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ رکھے گی. ملک کی معیشت پر اپوزیشن کے سوال اٹھائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے تجارت کے لئے لوگوں کو قرض دیا جا رہا ہے دس بینک کو ضم کرکے چار کر دیا گیا ہے مودی حکومت تجارت میں بہتری کے لئے بہت کام کر رہی ہے.
اسمریتی ایرانی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کے عوام کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کئی جو طرح فلاحی اسکیم جاری کئے گئے کئی طرح کی سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ممتا بنرجی ان سہولیات کو عوام تک پہنچنے نہیں دے رہی ہیں اجولا یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسے اسکیموں کو روکا جا رہا ہے اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی حکومت مرکزی حکومت کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہی ہے اور مرکزی حکومت کی کام پر ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کی حکومت صرف نکتہ چینی کر رہے ہیں اور کسی بھی اچھے کام شرکت نہیں کرتے ہیں. این آر سی کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھی این آر سی نافذ کیا جائے گا لیکن این آر سی کے تحت کسی کو بھی ملک بدر کرنے قبل تمام ہندوستانیوں کے مفاد کا خیال رکھا جائے گا تاکہ کوئی ہندوستانی غیر ملکی قرار نہ دیا جائے اس جا خیال رکھا جائے گا.

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:22 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.