ETV Bharat / state

آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 13, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:59 PM IST

موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے پرولیا ضلع کے مختلف مقامات پر چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر چھ افراد ہلاک

ضلع پرولیا کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے ضلع پرولیا کے بڑا بازار،رائڈو گرام، سنتلا، چکر بان گرام میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر ان کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد کی موت ہوئی جن میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ ہلاک شدگان میں نیلم مہتو(25)، سندر کمار(55)، نمائی سنگھ (35)، موری مہتو(27)میں شامل ہیں جب کہ دیگر دوافراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

پولیس نےمزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان تمام لوگوں کی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت کی تصدیق ہو ئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ضلع پرولیا میں گزشتہ دودونوں سے شدید بارش ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔ آئندہ تین چار دنوں تک بارش جاری رہے گی اور اس دوران طوفان کے آنے کے بھی خطرے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بارش کے دوران کھلے میدان اور کھیتوں میں لوگوں کے نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لیے الرٹ بھی کیا گیا ہے۔ کھلے میدانوں اور کھیتوں میں آسمانی بجلی کے گرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.