ETV Bharat / state

Anis Khan Murder Case: قبر سے انیس خان کی لاش نکالنے گئی ایس آئی ٹی کو مخالفت کا سامنا - کولکتہ میں انیس خان کا قتل

ہوڑہ ضلع کے خان پاڑہ قبر سے انیس خان کی لاش نکالنے کے لیے گئی ایس آئی ٹی کو مقامی باشندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ SIT to exhumes Anis Khan body for postmortem

قبر سے انیس خان کی لاش نکالنے گئی ایس آئی ٹی کو مخالفت کا سامنا

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 12:23 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کی پراسرار موت کا معمہ ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے لیے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ Anis Khan Murder in Kolkata

انیس خان کی پراسرار موت کے واقعے کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ایس آئی ٹی کی تحقیقات ایک انچ آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ SIT probe Anis Khan murder case

ہوڑہ ضلع کے آمتا تھانہ علاقے کے خان پاڑہ قبر سے انیس خان کی لاش نکالنے کے لیے گئی ایس آئی ٹی کو مقامی باشندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

مقتول انیس خان کے بھائی شبیر خان نے کہا کہ 'وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ایس آئی ٹی پر ذرا بھی بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کا تفتیش کرنے کے طریقہ شک کے دائرے پر ہے۔ ہر آدمی تفتیش کے طریقے پر سوال اٹھا رہا ہے۔' Anis Khan Brother on SIT

ان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں انصاف چاہیے، بھائی کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن پولیس انتظامیہ اور حکومت پر عوامی مخالفت کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔'

دوسری طرف سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی سمیت مختلف طلبا تنظیموں کے آمتا تھانہ گھیراؤ کو لے کر زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Anis Khan Murder Case: انیس خان کے قتل کے ملزمین کو 14 دنوں کی جیل حراست

پولیس ایس ایف آئی حامیوں، جادب پور یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس درمیان چند پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹ بھی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.