مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے گھریلو کاروبار پر توجہ دینے کی اپیل کی. Should focus on small scale industry, MLA Shaukat Mulla said
رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ ضلع میں چھوٹے پیمانے کی صنعت پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے اس سے بے روزگاری دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے.
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ضلع جنوبی 24 پرگنہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لئے بالکل صحیح جگہ ہے.
انہوں نے کہا کہ کیننگ تھانہ علاقہ سندربن اور خلیج بنگال قریب ہونے کے سبب ماہی گیروں کے لئے کاروبار کے لئے انگنت مواقع ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے اسمبلی حلقے کے لوگوں کی ترقی کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے وسائل ہے بس ان کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق کیننگ اسمبلی حلقے کے لوگوں کا خاص پیشہ مچھلی فروخت کرنے کا ہے. اس پیشے کو فروغ دینے کے لئے ریاستی حکومت بھی بڑے پیمانے پر مدد کرتی ہے.
انہوں نے کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ کو اسمارٹ ضلع بنانے کا ہدف ہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے.