مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طالبہ تنظیم ایس ایف آ ئی اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آ ئی کی جانب سےجلسے کا اہتمام کیا گیا۔ریاست کے تمام اضلاع سے ایس ایف آئی اور ڈی وائی ایف آئی کے ہزاروں حامیوں نے جلسے میں شرکت کی ۔SFI DYFI Insaaf Sabha Makes Worry For West Bengal Govt
ڈی وائی ایف آئی کی ریاستی جنرل سیکریٹری مناکشی مکھرجی نے کہاکہ متعدد تحریکیوں کے متحر یک رہنما انیس خان نے سچائی کے خلاف جو جنگ شروع کی تھی اس میں کئی لوگ مشکل میں پڑنے والے تھے ۔انہوں نے سچائی کے لئے تحریک شروع کی تھی۔ان کی تحریک سے عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکتی تھی لیکن اس کا قتل کردیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ انیس خان کا قتل کیا گیا ہے۔بدقسمتی سے ایس آ ئی ٹی نے اس قتل معاملے میں خودکشی ثابت کرنے کی پوری کوشش کی ۔اس سے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ بھی جمع کی گئی ہے ۔اس سےیہ ثابت ہو تا ہے کہ پولیس ایک مخصوص سیاسی جماعت کے اشارے پر کام کر رہی ہے ۔
دوسری طرف سی پی آ ئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ انیس خان کو انصاف دلانے کے لئے جو تحریک شروع کی گئی ہے اسے انجام تک پہنچانے کی کوشش کر یں گے۔ ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔قاتلوں کو سزا دلانے کے بجائے انہیں بچانے کی کوشش تیز کردی گئی ۔لیکن وہ اپنی کوشش میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہوں گے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ انصاف جلسے میں لوگوں کی شرکت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ترنمول کانگریس کی تمام ترکوششوں کے باوجود سی پی آ ئی ایم کو ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔مستقبل میں پوری ریاست میں لال جھنڈا نظر آئے گا۔ریاست میں پہلے کی طرح ہی لال جھنڈا نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Class Five Failed Man Riyaz Ul Sheikh پانچویں فیل ریاض الشیخ نے ہیلی کاپٹر بنا کر حیران کر دیا
ان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کی مدد سے لال کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی ۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے۔دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کبھی آرایس ایس کی حمایت کرتی ہیں اور کبھی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتی ہیں۔SFI DYFI INSAAF Sabha Makes Esplanade Stand Still