ETV Bharat / state

Flood Like Situation in Malda مالدہ میں سیلاب جیسی صورتحال - مغربی بنگال کے مالدہ ضلع

مالدہ ضلع کے ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک میں مسلسل بارش کے بعد ندی کے پانی گاوں میں داخل ہونے کے بعد سیلاب جیسی صورتحال ہے ۔مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کاسامنا ہے۔متاثرہ علاقوں کے باشندوں محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔Flood Like Situation in Malda

مالدہ میں سیلاب جیسی صورتحال
مالدہ میں سیلاب جیسی صورتحال
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 6:33 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں مسلسل بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال بن چکی ہے۔ ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک میں ندی کے پانی داخل ہوگیا ہے۔ندی کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔اس سے عام لوگوں کوبڑی پریشانیوں کا سامناہے۔Several Villages Drowned In Water Of Fulhar River In Maldah

ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک کے بیشتر علاقوں میں ندی کے پانی کے داخل ہونے کے سبب کروڑوں روپے کی فصلوں کے برباد ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ضلع انتظامیہ نے سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیاہے۔

ضلع انتظامیہ نے کہاکہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک کے مختلف علاقوں میں صورتحال بگڑی ہے۔نئے علاقوں میں بھی ندی کے پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ہے۔لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ پوری حالت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔حالات بگڑنے پر این ڈی آر ایف اور بی ایس ایف کی مدد کی لی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ راحت رسائی ٹیموں کوبھی الرٹ پررکھا گیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کے سبب حالت مزید بگڑی ہے۔ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کو روکاجاتا تو ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوتی ہے۔ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے ورنہ حالات اور بگڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CBI Arrests Middleman in SCC Scam ایس ایس سی تقرری بدعنوانی معاملے میں ایک اور مڈل مین گرفتار

مالدہ شمال کے بی جے پی کے رکن پارلیمان کھوگن مرمو نے کہاکہ حالات کو قابو میں کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔اگر ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی تو مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی جائے گی ۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر تجمل حسین نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت حالات پرقابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں حالات میں مزید بہتری آسکتی ہے۔ضلع انتظامیہ کواس کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.