مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ علاقے کے مسجد پاڑہ میں واقع پٹاخہ کارکانے میں ہوئے دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت پر افسوس ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کرکیا رہی ہے۔ہمیں پتہ چلا ہے کہ پٹاخہ کارخانے میں کروڈ بم بنانے کا کام چل رہا تھا۔ بھلاکوئی پٹاخہ کارخانے میں بم بنانے کا کام کرتا ہے ۔اگر ایسا ہوتا ہے انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہے ۔
گورنر نے کہاکہ دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔ معمولی بات نہیں ہے۔ اس کی تفصیلی جانچ ہونی چاہیے ۔ریاستی حکومت کو اس معاملے میں جلد سے جلد کوئی ٹھوش قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکومت فیکٹری میں دھماکے کے معمہ کو حل کرلیتی ہے تو اس عام لوگوں کو سکیورٹی کا احسا س ہو نے لگا ہے ورنہ لوگوں کواپنے آپ کو بحران میں پائے جانے کاخدشہ ہونے لگے گا۔
گورنر نے کہاکہ دھماکے کی جانچ میں مرکزی خفیہ ایجنسی کی مدد لینے کی بات ہے تو میں ریاستی حکومت کی مدد کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانے کے تحت مسجد باڑی لائن میں واقع ایک پٹاخہ کارخانے میں بھیانک دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس سے قبل 2018 میں بھی ایک پٹاخہ کارخانے میں ہوئے دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی۔