مغر بی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے شنو پور تھانہ کے علاقے میں مسافروں برادر ٹاٹا سومو بے قابو ہوکر تالاب میں جاگری ۔ اس پر سوار تمام سات افراد کی موت ہو گئی جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 'ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ ٹاٹا سومو بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں جاگری۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر پولیس جائے واقعہ پرپہنچی ۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور لاپتہ ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد اس حادثے سے متعلق تمام جانکاری موصول ہو سکتی ہے۔ ٹاٹا سومو ایئرپورٹ سے وشنوپور کی جانب جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔
پولیس کامزیدکہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں پائی ہے۔ مقامی باشندوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پرپہنچاجا سکتا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹاٹا سومو کے اچانک تالاب میں گرنے کی آواز آ ئی ۔نوجوانوں نے گاڑی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن گاڑی کا دروازہ لاک ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
باشندوں نے بتایا کہ موقع پر ہی تمام لوگوں کی موت ہو چکی تھی ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو فرارہو تے ہوئے دکھا گیا ہے۔