ETV Bharat / state

Mukul Roy مکل رائے خالی ہاتھ دہلی سے واپس کولکاتا لوٹ آئے

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 8:19 PM IST

سینئر لیڈر مکل رائے دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کرنے میں ناکام رہنے کےبعد آج خالی خالی ہاتھ کلکتہ لوٹ گئے ہیں ۔

مکل رائے خالی ہاتھ دہلی سے واپس کولکاتا لوٹ آئے

کولکاتا:مغربی بنگال کے ندیاضلع کے کرشنانگر(شمال) سے رکن اسمبلی مکل رائے 17اپریل کو اچانک دہلی چلے گئے تھے، ان کا دہلی دورہ انتہائی پراسرار تھا ۔اس درمیان ان کے بیٹے سبھرانشو رائے نے دعویٰ کیا کہ مکل رائے ان کو اور خاندان میں کسی کو بتائے بغیر دہلی چلے گئے ہیں۔ سبھرانشو نے شکایت کی کہ بیمار مکل کو غلطی سے دہلی لے جایا گیا۔ انہوں نے اس کے پیچھے بی جے پی کی سازش کی طرف اشارہ کیا۔ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہونے کے باوجود مکل دہلی گئے اور دعویٰ کیا کہ وہ بی جے پی میں ہیں۔ مکل نے یہ بھی بتایا کہ وہ دہلی میں بی جے پی لیڈروں سے ملنے گئے تھے۔ اس کے نتیجے میں ترنمول کانگریس میں ان کے خلاف ناراضگی پیدا ہوگئی ۔

دہلی کے سفر کے دوسرے دن مکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہیں اور رہیں گے۔پارٹی کےلئے کام کرنے کو تیار ہیں ۔جب کہ شروع سے ہی خبریں آرہی تھیں کہ بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کو مکل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ریاستی بی جے پی نے بھی اعلیٰ قیادت کو مکل کے بارے میں سخت اعتراضات سے آگاہ کیا۔ بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ جب دہلی گئے تو مکل رائے پرامید تھے کہ وہ ملاقات کریں گے مگرگزشتہ دو ہفتوں سے بی جے پی لیڈروں نے کوئی جواب نہیں دیا، اس لیے مکل ایک طرح کی الجھن میں پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق، نہ امت شاہ اور نہ ہی جے پی نڈا کو مکل میں دلچسپی تھی اور نہ ہی انہیں ٹیم میں واپس لانے کو کوئی تیار ہے۔ دہلی سے خالی ہاتھ لوٹنے کے بعد مکل کا سیاسی مستقبل تقریباً مشکوک ہے۔ کیونکہ حکمراں پارٹی کے اندر مکل کو لے کر شدید ناراضگی ہے۔ دہلی میں بھی مکل کے منہ سے ریاستی حکومت اور حکمراں پارٹی کی تنقید کی۔ ریاست میں تبدیلی لانے کے بارے میں انہوں نے کہا ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی مکل سے اپنی ناراضگی پہلے ہی واضح کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

اس کے نتیجے میں دہلی میں بی جے پی کے لیڈروں نے جس طرح منہ موڑ لیا ہے، سیاسی حلقوں کے مطابق ریاست میں حکمراں جماعت کا دروازہ فی الحال ان کےلئے بند ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.