ETV Bharat / state

Abu Hashim Khan Chudhary on TMC ترنمول کانگریس انتشار کی شکار، ابو ہاشم خان - ابو ہاشم خان چودھری

مالدہ ضلع کانگریس کے سنئر رہنما ابو ہاشم خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کو یہ بات سمجھ میں آ چکی ہے کہ اقلیتی طبقہ ان سے کافی دور ہو چکا ہے اور مسلمانوں کی ناراضگی دور کرنے کی ان کی تمام کوشش ناکام ہو چکی ہیں۔

ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
author img

By

Published : May 5, 2023, 12:28 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور جنرل سیکریٹری و رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی ریاست کے تمام اضلاع میں نوبوجوار مہم کے ذریعہ ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں ریاست میں ہوئے مختلف اسکام کی بنا ہر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔اسی درمیان پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن ابو ہاشم خان چودھری نے کہا‌ کہ مالدہ مرشدآباد کی مسلمان اب بہتر طریقے سے سمجھ چکے ہیں۔ گھاس کی جڑیں اکھڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما دھمکی دینے پر اتر آئے ہیں۔مالدہ اور مرشدآباد میں کانگریس کے کارکنان اور رہنماوں کودھمکیاں دی جا رہیں ہیں۔ان پر خوفناک دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ انتخابات سے دور رہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود مالدہ اور مرشدآباد کے مسلمان ترنمول کانگریس سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور اس کا پنچایت انتخابات پر گہرا اثر دیکھنے کوملا۔

یہ بھی پڑھیں: MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پنچایت انتخابات میں ٹکٹ کے لئے ٹی ایم سی کے کارکنان آپس میں لڑ رہے ہیں۔آپس میں لڑنے والوں سے عام لوگ کیا امید کرسکتے ہیں ۔بنگال کی سیاست میں کانگریس کے عروج اور ٹی ایم سی کے زوال کا دور شروع ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.