ETV Bharat / state

مغربی بنگال: سخت نگرانی میں مکمل لاک ڈاؤن

ریاست کے مختلف ناکہ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی تھیں۔ کئی جگہوں پر ڈرون کی مدد سے لاک ڈاؤن پر نظر رکھی جا رہی تھیں۔

مغربی بنگال: سخت نگرانی میں مکمل لاک ڈاؤن
مغربی بنگال: سخت نگرانی میں مکمل لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 9:52 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی میعاد میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے۔

مغربی بنگال: سخت نگرانی میں مکمل لاک ڈاؤن

گزشتہ 5 اگست کو بھی ریاستی سطح پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود رام مندر سنگ بنیاد کی وجہ سے جگہ جگہ پر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی تھی لیکن آج کے لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کے معاملے پیش نہیں آئے۔ پولیس کی طرف سے سخت نگرانی کے دوران لاک ڈاؤن کی کوئی خلاف ورزی نہ کرے اس پر گہری نظر تھی۔

دراصل لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے کولکاتا شہر و اطراف میں حکومت نے بڑے پیمانے پر پولیس کی تعیناتی کی ہے۔ کولکاتا کے مختلف علاقوں میں پولیس ڈرون کے ذریعے نگرانی کر رہی تھی کیونکہ گزشتہ 5 اگست کو لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

وہیں 5 اگست کو کئی جگہوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رام مندر کے سنگ بنیاد کا جشن منائے جانے سے کشیدگی بھی پھیل گئی تھی۔ جس کی وجہ سے آج پولیس کی طرف سے سخت نگرانی رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کرنے والے وزیر مملکت کورونا پازیٹیو

واضح رہے کہ 'ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہفتے میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا تھا، اگست کے مہینے میں پورے 9 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.