کولکاتا: مغربی بنگال میں تقریباً ڈیڑھ مہینے کی لمبی چھوٹی کے بعد حکومتی گائیڈ لائن کے تحت تمام اضلاع کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہے. آج صبح سے اسکولوں میں طلباء و طالبہ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا. اسکول انتظامیہ نے اس کے مدنظر تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی تھی تاکہ لڑکے لڑکیوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہو۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع ہوڑہ، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہگلی سمیت تمام اضلاع کے اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ School Reopen After one and Half Month in West Bengal
یہ بھی پڑھیں:

- Educational Activities Started in West Bengal: مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں تیز
گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر سدانند شاہ نے کہا کہ گزشتہ دو تین برسوں سے بچوں کی پڑھائی لکھائی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے. ایک بار اسکول کھل گیا تو پانچ سے چھ مہینوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے چلتے رہے. واضح رہے کہ مارچ - اپریل میں شدید گرمی کی وجہ مغربی بنگال حکومت نے اسکولوں میں گرمی کی جھٹی جون کے آخری ہفتے تک کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔