کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس کا اثر سماج کے تمام شعبوں میں پڑنے لگا ہے۔گزشتہ روز نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور کی 159 ویں پوم پیدائش کے موقع پر اس کا گہرا اثر دیکھنے کوملا ہے ۔
عام طور پر نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کے بیربھوم کے شانتی نکتن میں واقع وشو بھارتی یونیورسٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔
لیکن اس مر تبہ عالمی وباء کوروناوائرس کے سبب نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کے موقع پر یونیورسٹی کیمپس بالکل ویران رہا۔
وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائش چانسلر بدوت چکرورتی نے دیگر ملازمین کے ساتھ رابندرناتھ ٹیگور کی 159 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختصر پروگرام کا انعقاد کیا ۔
وائش چانسلر بدوت چکرورتی نے کہاکہ وشو بھارتی یونیورسٹی میں 1941 کے بعد پہلی مرتبہ ائسا ہو ا ہے کہ ان کی یوم پیدائش نہیں منائی گئی۔ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہرسال یونیورسٹی کیمپس اور اس کے اطراف میں ہفتہ بھر پہلے سے ہی ان کی یوم پیدائش منانے کی تیاریاں شروع ہوجاتی تھی لیکن اس مرتبہ شانتی نکتن میں ان کے لئے کچھ بھی نہیں ہوسکا ۔
وائش چانسلر بدوت چکرورتی کے مطابق امید کرتےہیں کہ کوروناوائرس کی آفت سے نجات ملنے کے بعد ہم ایک بار پھر رابندرناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش شاندار انداز میں منائیں گے۔
واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور نے 1863 میں شانتی نکتن کی بنیاد ڈالی تھی اس کا مقصد طالب علموں کو بند کمرے کے بجائے کھلے میدان میں آسمان کے نیچے تعلیم دی جائے۔
1921 میں شانتی نکتن وشو بھارتی یونیورسٹی میں تبدیل ہو ا۔اس یونیورسٹی نے ملک انگنت عظیم شخصیات کو جنم دیا ہے۔