کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کرسمس اور نئے سال کی آمد کو لے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ عام لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان پولیس انتظامیہ بھی تہواروں کے موسم میں چوکس ہو گئی ہے۔ درگاپورکی سڑکوں پر ایک سیوک والنٹیئر کے سانتا کلاز کے لباس میں روڈ سیفٹی مہم چلاتے ہوئے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے لیکن بچے خوش نظر آئے۔
سانتا کلوز روڈ سیفٹی کے دوران طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور میری کرسمس کہا۔طلباء کو خوش کرنے کے لیے چاکلیٹس بھی بطور تحفہ دی گئیں۔ ٹریفک ضابطہ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی نصیحت بھی دی۔ انہوں نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نوٹس اور چاکلیٹ دیے۔
درگاپور کے سب ٹریفک آفیسر انچارج بنئے نے کہا کہ یہ پہل کرسمس کے موقع پر حادثات کو روکنے اور عام لوگوں میں بیداری کا پیغام دینے کے لیے کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 24 دسمبر سے لے کر یکم جنوری کی رات تک ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کے سینکڑوں کیسز درج ہوتے ہیں۔سڑک حادثے میں متعدد نوجوانوں کی موت ہوتی ہے۔ان سب چیزوں پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 4فیصد اضافے کا ممتا بنرجی کا اعلان
درگاپور کے سب ٹریفک آفیسر انچارج بنئے نے مزید کہا کہ پوری ریاست میں روڈ سیفٹی کو لے کر مختلف مہم چلائی جاتی ہے جس کا مقصد سڑک حادثات پر قابو پانا ہے۔