ETV Bharat / state

Results of By-elections ON April 16: چار ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ اپریل کو

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 9:59 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 11:02 PM IST

مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا اور ایک اسمبلی سمیت مہاراشٹر، بہار اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج 16 اپریل کو بروز ہفتہ آئیں گے۔ واحد لوک سبھا سیٹ پر شتروگھن سنہا کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا۔ Results of By-elections ON April 16

سولہ اپریل کو چار ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج

مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا اور ایک اسمبلی سمیت مہاراشٹر، بہار اور چھتیس گڑھ کے ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج 16 اپریل کو آئیں گے۔ واحد ایک لوک سبھا سیٹ پر شتروگھن سنہا کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا۔ مغربی بنگال کی بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں 41.10 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی خیرا گڑھ اسمبلی سیٹ پر 77.88 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا ہے وہیں بہار کی بوچہاں سیٹ پر 59.20 فیصد پولنگ ہوئی ہے جبکہ مہاراشٹر کی کولہاپور نارتھ سیٹ پر 60.09 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ان تمام نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔ Results of by-elections April 16

مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ پر سبھی نظریں ٹکی ہوئی ہے۔ بابل سپریو کے بی جے پی سے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد آسنسول لوک سبھا سیٹ کھالی ہوا تھا، ترنمول کانگریس نے اداکار شتروگھن سنہا کو آسنسول سے میدان میں اتارا ہے وہیں دوسری طرف بی جے پی نے آسنسول جنوبی سے ایم ایل اے اگنی مترا پال کو امیدوار بنایا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بالی گنج اسمبلی سیٹ سے بابل سپریو کو ٹکٹ دیا ہے تو بی جے پی نے کیا گھوش اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے سائرہ شاہ کو میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے بھی دونوں سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔One Lok Sabha four Assembly seats Bypoll results

مزید پڑھیں:

چھتیس گڑھ کے خیرا گڑھ ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو 8 بجے سے شروع ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں شامل 10 امیدواروں نے خیرا گڑھ کا قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ اب اس قلعے کا کون سا امیدوار جیت درج کرے گا یہ 16 اپریل کو ہی سامنے آئے گا۔Results of by-elections April 16

بہار کی بوچہاں اسمبلی سیٹ کے لیے سیاسی پارٹیوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہ الیکشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور بی جے پی کے لیے ناک کا سوال بنا ہوا ہے۔ آر جے ڈی نے بوچہاں سیٹ پر آنجہانی رکن اسمبلی مسافر پاسوان کے بیٹے امر پاسوان کو میدان میں اتارا ہے وہیں این ڈی اے کی جانب سے بی جے پی نے سابق ایم ایل اے بے بی کماری پر بازی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ وی آئی پی نے سابق وزیر رمئی رام کی بیٹی گیتا کماری کو میدان میں اتارا ہے۔ اس الیکشن میں کل 13 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 15, 2022, 11:02 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.