جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں واقع ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کی جانب سے یس نامی طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابہ، بسنتی اور پاتھر پرتیما میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ تقریباً ساڑھے پانچ سو لوگوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام نوجوان اراکین نے یس نامی طوفان سے بری طرح متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابا، بسنتی، کاکدیپ اور پاتھر پرتیما کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کافی محنت کی ہے۔
ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تنظیم کی جانب سے تقریباً ساڑھے پانچ سو لوگوں میں راشن کٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ طوفان سے متاثر لوگوں کو چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکٹ وغیرہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ طوفان سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کے لئے کتابیں، سلیٹ، پینسل، بسکٹ اور چاکلیٹ راحت پیکج میں دیا جائے گا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایک پیکٹ کا وزن تقریباً 13 سے 14 کیلو گرام ہے اور ساڑھے پانچ سو لوگوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، ادارہ کتنے راحت راشن کٹس تقسیم کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو یس نام کے طوفان کے آنے کے سبب مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اضلاع پوری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔
طوفان سے متاثر علاقوں کے لوگ اب بھی رہائشی کیمپوں اور اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اداروں کی جانب سے طوفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔