ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ - کورونا وائرس

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے 4 ہزار 157 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 9:45 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 357 پہنچ گئی ہے اور دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 878 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں 868 نئے معاملے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 64 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 308 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز آنے پر محکمہ صحت تشویش میں ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

اس دوران لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے درگا پوجا کے دوران کورونا کے تیزی سے پھیلنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.