مغربی بنگال میں ضلع ندیا کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ریئل کشمیر ایف سی اور میزبان ٹیم ایرین کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
گروپ بی میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا.دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا اور پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 0-0 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا. دونوں جانب سے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا.
کھیل کے 72 ویں منٹ پر میسون ربررٹسن نے 20 گز کی دوری سے زناٹے دار شاٹ کو گول میں تبدیل کر کے ریئل کشمیر ایف سی کو سبقت دلائی.
کھیل کے 83 ویں منٹ پر دانش فاروق نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو دو-صفر سے آگے کردیا. ریئل کشمیر ایف سی کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا، آخر تک میزبان ٹیم ایرین کلب میچ میں واپس آنے کی جدوجہد کرتی رہی۔
کھیل انجوری ٹائم 3+90 ویں منٹ پر لقمان نے گول کر کے نہ صرف ریئل کشمیر ایف سی کو 0-3 کی سبقت دلائی بلکہ سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی برتھ بھی کنفرم کر دی.
ریئل کشمیر گروپ بی میں دو میچوں میں دو جیت کی بدولت 6 پوائینٹ کے ساتھ گروپ چمپئین ٹیم کی حیثیت سے 123 ویں آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
ریئل کشمیر ایف سی سیمی فائنل میں - میزبان ٹیم ایرین کلب
ریئل کشمیر ایف سی نے ایرین کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر 123ویں آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔