کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اس درمیان رہاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔مختلف اضلاع میں جاری تشدد کے دوران متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس میں بی جے پی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ مغربی بنگال میں جاری تشدد کے درمیان بی جے پی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشدد کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لئے کولکاتا پہنچی ہے۔کولکاتا میںپریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان اور سنئیر رہنما روی شنکر پرشاد نے کہاکہ مغربی بنگال میں پنچایت سے پہلے اور اس کے بعد جاری تشدد کے واقعات باعث تشویش ہے۔
-
#WATCH | Ravi Shankar Prasad, chief of BJP's fact-finding team, says "I want to ask Rahul Gandhi, why is he silent when his party workers are getting beaten in Bengal? The murder of 48 people during the West Bengal Panchayat elections is a sickening sign of a shameful democracy" pic.twitter.com/1fD0xoIQwR
— ANI (@ANI) July 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Ravi Shankar Prasad, chief of BJP's fact-finding team, says "I want to ask Rahul Gandhi, why is he silent when his party workers are getting beaten in Bengal? The murder of 48 people during the West Bengal Panchayat elections is a sickening sign of a shameful democracy" pic.twitter.com/1fD0xoIQwR
— ANI (@ANI) July 12, 2023#WATCH | Ravi Shankar Prasad, chief of BJP's fact-finding team, says "I want to ask Rahul Gandhi, why is he silent when his party workers are getting beaten in Bengal? The murder of 48 people during the West Bengal Panchayat elections is a sickening sign of a shameful democracy" pic.twitter.com/1fD0xoIQwR
— ANI (@ANI) July 12, 2023
رکن پارلیمان روی شنکر پرشاد نے کہاکہ مغربی بنگال میں جاری تشدد پر اپوزیشن جماعتیں خاموش کیوں ہیں۔نریندر مودی کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں یکجا ہوئیں لیکن کسی نے ابھی تک بنگال میں جاری تشدد کی مذمت نہیں کی ہے۔کیا ان کا یکجا ہونا سیاسی مفاد پرستی ہے۔انہیں اقتدار کے سوائے کسی دوسری چیز سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں راہل گاندھی سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ان کی پارٹی کے حامیوں کو نہیں مارا گیا،آپ کی خاموشی کی وجہ کیا ہے۔بی جے پی کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والی سی پی ایم کے رہنما سیتا رام یچوری سے سوال کرنا چاہئے کہ وہ اپنی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان کی موت پر خاموشی کیوں ہیں۔
روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ریاست میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔جمہوریت کو کمزور بنانے میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کا بہت بڑا رول ہے۔پٹنہ میں ہونےو الی میٹنگ نے اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی حکومت کے خلاف ایک زبان میں بات کی تھی لیکن مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر وہ خاموش ہیں۔کہاں ہیں ممتابنرجی ہیں جنہوں نے ابھی تک بنگال کی تشدد پر ایک لفظ نہیں کہہ ہے۔