ETV Bharat / state

Bengal minister Jyotipriya Mallick Arrested راشن گھپلہ معاملے میں بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک گرفتار - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بنگال کے ریاستی وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کو راشن گھپلہ معاملے میں طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ جیوتی پریہ ملک بدعنوانی معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ہونے والے تیسرے وزیر ہیں۔ West Bengal Ration Scam Case

راشن اسکام میں بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 11:22 AM IST

راشن اسکام میں بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک گرفتار

کولکاتا: مغربی بنگال میں بدعنوانی کے مختلف کیسز کو لے کر مرکزی جانچ ایجنسیاں سرگرم ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے مغربی بنگال کے ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کو طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔ وزیر جیوتی پریہ ملک سے راشن بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوت پریہ ملک کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے چھاپہ ماری مہم چلانے کے ایک دن بعد انہیں راشن کی تقسیم میں ہوئی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں میراتھن پوچھ گچھ کے بعد جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد وزیر جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں۔ انہیں جھوٹے الزامات میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو قانون پر پورا بھروسہ ہے اور وہ بہت جلد اس معاملے سے بری ہو جائیں گے۔ جمعہ کی صبح 3:23 بجے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے تقریبا بیس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ذرائع نے ای ڈی کے حوالے سے بتایا کہ ایجنسی مالک کے تاجر بقی الرحمن سے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے، جسے حال ہی میں اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی کے اہلکاروں نے جمعرات کو جیوتی پریہ ملک کے پرسنل اسسٹنٹ امت دے کے ناگر بازار فلیٹ پر بھی چھاپہ ماری مہم چلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ED Raid Jyoti Priya Malik House راشن گھوٹالہ: ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

گزشتہ ہفتے، رحمان کے کوئی کھالی میں واقع فلیٹ پر 53 گھنٹوں تک تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد بقی الرحمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ رحمن کے فلیٹ میں سرکاری دفاتر کی مہر کے ساتھ 100 سے زیادہ دستاویزات ملے ہیں، جو اپنے رائس مل کے کاروبار کے علاوہ کئی ہوٹلوں، ریزورٹس اور بارز کے مالک ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.