ETV Bharat / state

سرکاری ہسپتال میں افسوسناک واقعہ

author img

By

Published : Aug 20, 2019, 8:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:01 PM IST

آرجیکر میڈیکل کالج اینڈ ہستپال میں چوہا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جوہے نے مردے کی آنکھ کھا لی۔

چوہاں نے مردہ کی آنکھیں کھالیا

مغربی بنگال کے سرکاری میڈکل کالج اینڈ ہسپتالوں کی خستہ حالی اور ڈاکٹروں کی لاپروائی کے خلاف اکثروبیشتر آوازیں بلند ہوتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کے رشتہ داروں کے ہاتھوں جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی کی خبریں بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ایس ایس کے ایم اور این آر ایس مڈیکل کالج اینڈ ہستپال کے بعد اب آر جیکر میڈیکل کالج اور ہسپتال میں مردہ گھر میں چوہے نے ایک مردے کی دونوں آ نکھیں کھا لی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دمدم کے رہنے والے شمبھوناتھ داس (69) کو گزشتہ 15 اگست کو آر جیکر ہستپال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہستپال میں داخلے کے بعد انہیں اسٹوک کا سامنا کرنا پڑا۔

چند روز کے بعد شمبھو ناتھ داس کی موت ہوگئی۔ ان کے گھروالوں کو مطلع کرنے کے بعد ان کی لاش کو مردہ گھر میں رکھ دیا گیا۔ گھروالے جب مردہ گھر میں ان کی لاش لینے کے لیے پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کی دونوں آنکھیں غائب ہیں۔

مریض کے گھر والوں اور مقامی باشندوں نے ہستپال انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا اور توڑپھوڑ کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں نے جم کر ہنگامہ بھی کیا۔

پولیس اور سکیورٹی ہلکاروں کی وجہ سے حالات کو مزید بگڑنے سے پہلے ہی اس پر قابو پا لیا۔ اس کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'مریض کے رشتہ داروں نے مریض کی دونوں آنکھیں غائب ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ مردہ گھر کے ملازمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ہستپال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کے رشتہ داروں کی شکایت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس پر تحقیقات کی جائے گی۔ مردہ گھر کے ملازمین پر لاپروائی برتنے کا الزام ثابت ہوتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ ہستال انتظامیہ کی لاپروائی ہے۔ ان کی لاپروائی کی وجہ سے مریض کی دونوں آنکھیں چوہے نے کھا لی۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس پر ہستپال انتظامیہ کو وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔

ہسپتال کے احاطے میں احتجاج اور ہنگامہ کی وجہ سے چند گھنٹوں کے لیے کام کاج ٹھپ پڑگیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.