ETV Bharat / state

بنگال کی اتر پردیش پر 82 رنوں کی برتری - کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم

محمد کیف کی 145 رنوں کی شاندار اننگ باوجود بنگال کی پوری ٹیم 58.2 اوورز میں 188 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔اترپردیش نے اپنی دوسری اننگ میں بغئر کسی نقصان کے 46 رن بنا لئے ہیں اور مہمان ٹیم سے اب بھی 82 رن پیچھے ہے۔

بنگال کی اتر پردیش پر 82 رنوں کی برتری
بنگال کی اتر پردیش پر 82 رنوں کی برتری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:58 PM IST

کولکاتا:کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی کے ایک اہم میچ میں بنگال اور اتر پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔پہلی اننگ میں مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم اترپردیش نے اپنی دوسری اننگ میں محتاط انداز میں شروعات کی،دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اتر پردیش نے بغیر کسی نقصان کے 46 رن بنا لئے ہیں۔سلامی بلے باز سمراٹھ سنگھ 21 رن اور ایرین جیال 20 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔اترپردیش نے اپنی دوسری اننگ میں بغئر کسی نقصان کے 46 رن بنا لئے ہیں اور مہمان ٹیم سے اب بھی 82 رن پیچھے ہے۔

اس سے قبل بنگال کی ٹیم اپنے کل اسکور پانچ وکٹوں پر 95 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے مزید 32 رنوں کے اضافہ کے ساتھ پویلین لوٹ گئی۔بنگال کی پوری ٹیم 58.2 اوورز میں 188 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔بنگال کی جانب سے محمد کیف نے تیلنڈر پوزیشن پر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 79 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن بنان ناٹ آوٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی مضبوطی کیلئے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری

اس کے علاوہ شیان گھوش 41 رن اور سورج سندھو جیسوال 20 رن بنا کر نمایاں رہے۔اتر پردیش کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بالر بھونیشور کمار22 اوورز میں 41 رن دے کر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ یاش دیال کو دو وکٹ ملے ۔اس سے قبل اترپردیش کی پہلی اننگ محض 60 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.