ETV Bharat / state

Rampurhat Incident: 'رامپور ہاٹ سانحہ کے لیے رکن اسمبلی آسیش بنرجی ذمہ دار' - رکن اسمبلی آسیش بنرجی رامپور ہاٹ سانحہ کے لیے ذمہ دار

باگٹوی میں آتشزنی کے واقعے میں پانچ رشتہ داروں کو گنوانے والے مہیرلال شیخ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی آسیش بنرجی کو رامپور ہاٹ سانحہ کے لیے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ TMC MLA Ashish Banerjee Instrumental in Massacre

Rampurhat incident: TMC MLA Ashish Banerjee instrumental in massacre
'رامپور ہاٹ سانحہ کے لیے رکن اسمبلی آسیش بنرجی ذمہ دار'
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 9:36 PM IST

مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ Rampurhat Incident تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں نو لوگوں کے زندہ جلانے کے معاملے نے پورے ملک میں سنسنی پیدا کر دیا تھا، سی بی آئی کی اس معاملے میں جانچ جاری ہے۔ اسی درمیان باگٹوی میں آتشزنی کے واقعے میں پانچ رشتہ داروں کو گنوانے والے مہیرلال شیخ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی آسیش بنرجی کو رامپور ہاٹ سانحہ کے لیے راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔' TMC MLA Ashish Banerjee instrumental in massacre

مہی لال شیخ نے کہاکہ وہ اتنے دنوں تک خاموش نہیں تھے، انہیں خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا۔ انہیں مسلسل دباؤ میں رکھا گیا، لیکن وہ اب بولیں گے۔ جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں ان سب کے بارے میں لوگوں کو میڈیا کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ باگٹوی آتشزنی کا پورا معاملہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی آسیش بنرجی کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔ اس شخص کے کہنے پر ہی انور الحق حسین اور اس کے ساتھیوں نے اس واردات کو انجام دیا۔'

ان کا کہنا ہے کہ باگٹوی آتشزنی معاملے میں گرفتار لوگوں کو رامپور ہاٹ جیل میں رکھا گیا ہے اور جیل کے اندر انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ لیکن جن بے گناہ لوگوں کو اس معاملے میں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، انہیں شیوڑی جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہیں بہت پریشان کیا جا رہا ہے، یہ سب رکن اسمبلی کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔'

مہی لال شیخ کے مطابق اس واقعے کے بعد ہم جب رکن اسمبلی آسیش بنرجی کے پاس گئے تھے وہ پہچاننے سے انکار کر دیا تھا، یہ وہ شخص ہے جو ووٹ کے لیے ہمارے دروازے پر کھڑا رہتا تھا، سی بی آئی کو اب سب کچھ معلوم ہو چکا ہے۔ اس معاملے میں ایسے لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئے گی جسے دیکھ بنگال کے لوگ حیران رہ جائیں گے۔'

واضح رہے کہ 25 فروری کی رات باگٹوی گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے یک بعد دیگرے آٹھ سے دس گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک خاتون کی ہسپتال میں موت ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر رامپور ہاٹ ترنمول کانگریس کے بلاک صدر انورالحق حسین کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں اب تک 23 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.