ETV Bharat / state

آئی ایس آفیسر راجیو کمار مغربی بنگال کے نئے ڈی جی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 8:38 PM IST

Rajiv Kumar New DGP Of Bengal آئی پی ایس آفیسر راجیو کمارکو ریاستی پولیس کے نئے ڈی جی بنایا گیا ہے۔ راجیو کمار منوج مالویہ کی جگہ ڈی جی کا چارج سنبھالیں گے۔ 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیو کمار اس وقت ریاستی محکمہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری ہیں۔

آئی ایس آفیسر راجیو کمار مغربی بنگال کے نئے ڈی جی
آئی ایس آفیسر راجیو کمار مغربی بنگال کے نئے ڈی جی

کولکاتا: منوج مالویہ مغربی بنگال پولیس کے موجودہ ڈی جی کی حیثیت سے آج ہی ریٹائر ہو گئے۔ ریاستی سیکریٹریٹ پہلے ہی منوج مالویہ کی جگہ ڈی جی کے طور پر راجیو کمار کے نام کا اعلان کر چکی ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے راجیو کی تقرری کو منظوری دیدی ہے۔

اس سے قبل راجیو کمار نے کولکاتا پولیس کمشنر کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ اس وقت سی بی آئی نے شاردا کیس سے متعلق تحقیقات کی بنیاد پر راجیو کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں۔ بعد میں راجیو کو مرکزی تفتیشی ایجنسی نے بلایا اور پوچھ گچھ کی۔

ماضی میں راجیو کمار نے کولکاتا اور ریاستی پولیس کی کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ کولکاتا پولس کمشنر کے علاوہ وہ ریاستی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی ڈی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ کولکاتا پولیس ایس ٹی ایف کے سربراہ اور بدھا ن نگر پولیس کمشنریٹ کے کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سی اے اے کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا: امت شاہ

راجیو کمار ریاستی حکومت کی طرف سے شاردا بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔تاہم، ریاستی حکومت نے راجیو کمار کو آئی پی ایس افسر ہونے کے باوجود آئی ٹی اور الیکٹرانکس ڈپارٹمنٹ کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا تھا۔ دوسری طرف بی کے گوپالیکا کو مغربی بنگال کے نئے چیف سیکریٹری مقرر کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.