ETV Bharat / state

راجیب بنرجی ترنمول کانگریس کی رکنیت سے مستعفی

ترنمول کانگریس کے باغی رہنما راجیب بنرجی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

راجیب بنرجی نے ترنمول کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 9:28 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا کھیل جاری ہے۔

توڑ جوڑ کے اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اب تک نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے طور پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی بھر پور کوشش کے باوجود ارکان اسمبلی اور رہنماوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

راجیب بنرجی نے رکن اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ ان کا پارٹی سے اب کوئی رشتہ نہیں رہا۔

آج دن میں راجیب بنرجی نے اسمبلی پہنچے اور اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو اپنا استعفیٰ سونپا۔

راجیب بنرجی نے کہا کہ تمام اعلیٰ عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد ترنمول کانگریس کی رکنیت رکھنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ 'میں ممتا بنرجی کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔'

ترنمول کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے راجیب بنرجی نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے کسی پارٹی کے نام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے راجیب بنرجی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔ راجیب بنرجی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر کام میں رخنہ ڈالنے کا الزام کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس کو ایک اور دھچکا، راجیب بنرجی رکن اسمبلی سے مستعفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.