ETV Bharat / state

مغربی بنگال: طوفان گلاب کے آنے سے قبل ہی موسلادھار بارش کا آغاز - کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ ہوڑہ، ہگلی، ندیا

گلاب طوفان کے پیش نظر ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اس درمیان تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

طوفان گلاب کے آنے سے پہلے ہی مغربی بنگال میں موسلادھار بارش جاری
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:54 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواؤں کے دباؤ کے باعث گلاب طوفان کے آنے کی پیش گوئی کے بعد ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ علی پور محکمۂ موسمیات (Alipore metrological department ) کی پیشین گوئی کے تحت گزشتہ روز پیر کی رات نو بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو آج تک جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں جاری بارش کے سبب کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں رہنے والے لوگوں کا حال برا ہونے لگا ہے۔ ریاست کے اضلاع میں سنیچر کی رات سے شروع ہونے والی بارش کے سبب کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ ہوڑہ، ہگلی، ندیا سمیت تمام اضلاع میں ابتر نکاشی نظام کی پول کھل گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو انتباہ کیاگیا ہے کہ وہ اپنی کشتی سمندر میں نہ اتارے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے اقوام متحدہ کی جانب ہریٹیج قرار دیے جانے والا جزیرہ سومونی آئی لینڈ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے کافی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری طرف سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں بارش کے باعث لوکل ٹرین (اسپیشل اسٹاف ٹرین) کی خدمات بھی پوری طرح سے متاثر ہے۔ علی پور محکمۂ موسمیات نے واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے چند دنوں تک عام لوگوں کو بارش سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.