ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بارش جاری، عام زندگی مفلوج

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس سے لوگوں کو بڑی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

مغربی بنگال: گزشتہ میں 48 گھنٹوں سے بارش جاری، عام زندگی مفلوج

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:19 AM IST

مانسون کی دستک کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بدھ کی صبح ساڑھے چار بچے کے قریب بارش شروع ہوئی ہے جو اب تک جاری ہے جس سے عام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال: گزشتہ میں 48 گھنٹوں سے بارش جاری، عام زندگی مفلوج

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی اور ندیا میں موسلادھار بارش کے سبب رہائشی علاقے بارش کے پانی سے زیر آب ہو چکے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری بارش سے کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں ٹریفک نظام بھی پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب سبزی فروشوں سمیت چھوٹے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مغربی بنگال علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں تک بارش جاری رہ سکتی ہے، ریاست کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مانسون کی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو شدید بارش کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے. کیونکہ اس مرتبہ مانسون کے دوران غیر متوقع بارش ہو سکتی ہے۔

علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے اسی وجہ سے اس مرتبہ امید سے زیادہ بارش کے امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.