مغربی بنگال میں چار مرحلے کے لیے پولنگ ہوچکی ہے، وہیں کانگریس کے سابق صدر نے اب تک بنگال میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا ہے، راہل آئندہ چار مرحلوں کے لیے انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔
کانگریس پارٹی کے جاری کردہ راہل گاندھی کے انتخابی پروگرام کے مطابق، وہ پہلے شمالی دیناج پور اور پھر دارجلنگ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مغربی بنگال میں اس مرتبہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
اس سے قبل انہوں نے آسام، کیرالا اور تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں متعدد جلسوں، روڈ شو وغیرہ کیے، غورطلب ہے کہ مغربی بنگال میں چار مراحل میں پولنگ ہوچکی ہے۔
جب کہ چار مرحلے میں پولنگ ہونا ہے، کانگریس بائیں بازو کی جماعتوں اور نئی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ساتھ اتحاد میں مغربی بنگال میں انتخابات لڑ رہی ہے۔