کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی اپنی عوامی جلسوں کو ملتوی کرنے کی اپیل کی۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیاں ملتوی کر رہا ہوں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں کو عوامی ریلیوں پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسے وقت میں ان ریلیوں سے عوام اور ملک کو کتنا خطرہ ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے بدھ کے روز مغربی بنگال میں اپنے انتخابی دورے کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے دیناجپور اور پھر دارجلنگ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔