واضح ہوکہ بنگال میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 11 اور 18 اپریل کو ووٹنگ کی جائیگی، پہلے مرحلے کے انتجابی مہم کے لیے جن معروف چہروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں اظہر الدین، اداکار نغمہ ابھی جیٹ مکھرجی وغیرہ شامل ہیں۔
پیوپلس ایکٹ 1951 کے دفعہ 77(1) کے تحت فہرست منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔
اس فہرست میں اسٹار کمپینر کے طور پر راہل گاندھی، سونیا گاندھی منموہن سنگھ، پریانکا گاندھی، غلام نبی آزاد سلمان، خورشید، آنند شرما، جئے رام رمیش، سچن پائیلٹ، اشوک گہلوت، جیوتی رادیتیہ سندھیا، سوربھ گارگ، پردیپ بھاٹا چاریہ، ابو ہاشم خان، عبدالمنان، ابھیجیت مکھرج،ی بی پی سنگھ، منوج چکرورتی، سبھا کر سرکار ملٹن، رشید سردار، امجد علی سید حسین، امیتابھ چکرورتی، مایا گھوش، سبرتو داس اور شاداب خان شامل ہیں۔
سنہ 2018 میں پانچ ریاستوں میں کانگریس کے اچھے نتائج کے باوجود بنگال میں کانگریس کی حالت اچھی نہیں ہے اور بایاں محاذ کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر تنازعہ ہوگیا۔
دوسری جانب ریاست کے سیٹوں پر کانگریس نے اب تک امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بنگال میں پارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پارٹی کے قدآور رہنماؤں کو تشہیری مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔