ETV Bharat / state

Bengal Partition تقسیم کی تاریخ دکھ درد سے بھری ہوتی ہے: میر افسر علی - جم کر تنقید کی

مشہور ریڈیو جوکی میر افسر علی نے کہا کہ وہ سرحد، گھر اور ایک دوسرے کے درمیان تقسیم میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ترقی کے نام پر آپ کسی ریاست کو تقسیم نہیں کر سکتے ہیں۔ تقسیم کی تاریخ دکھ درد سے بھری ہوتی ہے۔ Bengal Partition

تقسیم کی تاریخ دکھ درد سے بھری ہوتی ہے:میر افسر علی

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 12:17 PM IST

جلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ایک تقریب کے دوران ریڈیو جوکی میر افسر علی نے ریاست کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں پر جم کر تنقید کی۔ ریڈیو جوکی میر افسر علی نے کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں پر یقین نہیں رکھتے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ پہنچتا ہے۔عام لوگوں کو ریاست کی تقسیمِ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یہ چند لوگوں کی اپنی بات ہوتی ہے۔ان کی وجہ سے عام لوگوں کو تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔ Radio Artist Mir Afsar Ali Speak On Bengal Partition

تقسیم کی تاریخ دکھ درد سے بھری ہوتی ہے:میر افسر علی

ریڈیو آرٹسٹ میر افسر علی نے یہ تبصرہ شمالی بنگال کو تقسیم کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کی بحث کے تناظر میں کیا۔ جلپائی گوڑی کے ایک پرائیویٹ کالج میں تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میر افسر علی نے کہا کہ خود کسی سرحد پر یقین نہیں رکھتے۔ کس کا کیا دعویٰ ،مطالبہ ہے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:GCPA Leader Anant Maharaj شمالی بنگال کو علحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی پہل کرنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہم سب ایک ہیں ۔جتنا ساتھ ساتھ ہے اتنا ہی بہتر ہے۔ شمالی بنگال ترقی سے محروم ہے یا نہیں۔ اس کے بارے میں بیرونی لوگ تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔ مقامی باشندوں سے سوال کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنا ہے کہ شمالی بنگال پہلے بھی ترقی سے محروم ہے۔ ہم اس پر تبصرہ کریں گے. یہ بالکل ٹھیک نہیں ہو گا۔ اگر آپ یہاں مسئلہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مسئلہ کو سمجھنا چاہیے اور اس کے بعد یہاں مقامی باشندوں کے درمیان رہ کر تبصرہ کرنا چاہیے۔ Radio Artist Mir Afsar Ali Speak On Bengal Partition

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.