ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نشیت پرمانک کی شہریت پر سوال

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اکثر رہنما بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نشیت پرمانک کی شہریت پر سوال اٹھانے لگے ہیں. ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے.

مرکزی وزیر نشیت پرمانک
مرکزی وزیر نشیت پرمانک
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 12:58 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نشیت پرمانک کی شہریت کو لے کر سیاسی حلقوں میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے. اسی درمیان مغربی بنگال کے وزیر تعلیم براتا باسو نے کہا کہ نیشت پرمانک کی شہریت پر سوال اٹھنے لگا ہے. مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں وضاحت کرنے کی ضرورت ہے. مرکزی حکومت کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جائیں گے.

ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر اندرا نیل سین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین الزام ہے. اس پر خاموشی کو کسی بھی قیمت پر درست قرار نہیں دیا جا سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ نشیت پرمانک پر بنگلہ دیشی ہونے کا الزام ہے. مرکزی وزیر کو اس سلسلے میں وضاحت کرنے کی ضرورت ہے.

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نشیت پرمانک سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کئے بغیر انہیں وزیر بنانا کا فیصلہ کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی شہریت پر سوال اٹھانے والوں کے سامنے اپنی پارٹی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نشیت پرمانک کی شہریت پر جواب دینے اور صحیح ثابت کرنے کا چیلنج ہے.

مزید پڑھیں :متنازعہ شہریت قانون کے خلاف حیدرآباد میں بھوک ہڑتال

واضح رہے کہ نشیت پرمانک کی شہریت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

الزام ہے کہ نشیت پرمانک بنگلہ دیش کے گوپال پور کے رہنے والے ہیں۔ وہ کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے ارادے سے مغربی بنگال آئے تھے. پہلے وہ ترنمول کانگریس سے منسلک ہوئے اور اس کے بعد بی جے پی میں شامل ہو گئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.