مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ بی جے پی ریلیاں نکال رہی ہے۔ آج اسی سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ چھٹویں مرحلے کے انتخابات کے لئے ریاست میں دو روڈ شوز اور دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
امت شاہ صبح ساڑھے گیارہ بجے تیہٹا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد کرشنن نگر شمال میں دن کے ایک بجے روڈ شو میں شامل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق امت شاہ بیرک پور میں سہ پہر تین بجے روڈ شو کریں گے۔ آخر میں امت شاہ کھرداہا میں شام 4.45 بجے روڈ شو کرنے والے ہیں۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 17 اپریل کو 45 نشستوں کے لیے ہونے والے پولنگ کے واسطے بدھ کی شام انتخابی مہم رک گئی تھم گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
امت شاہ آج دو روڈ شو اور دو انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے
ریاست میں 294 رکنی اسمبلی کے لئے آٹھ مراحل میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ 27 مارچ کو تھا اور آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔