ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Election: کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات، وارڈ نمبر 66 کے ووٹرز کی رائے؟ - خواتین ووٹرز کی ترجیحات کیا ہیں

خواتین ووٹرز نے بھی ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توپسیا ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ ہم اسے کولکاتا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں۔'

public-opinion-on-kolkata-municipal-corporation-election
کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات، وارڈ نمبر 66 کے ووٹرز کی رائے؟
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 1:53 AM IST

Updated : Dec 14, 2021, 5:52 AM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا کے 144 وارڈوں کی طرح وارڈ نمبر 66 میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہے، چاروں طرف انتخابات کے موضوع پر بحث جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا کے باشندوں سے بات چیت کی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

ویڈیو
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہاکہ کاؤنسلر انتخابات بالکل مختلف ہے۔ یہاں انہیں ووٹ دیا جاتا ہے جو عام لوگوں کی پریشانیوں میں پر کھڑے ہوتے ہیں۔'انہوں نے کہاکہ جہاں تک وارڈ نمبر 66 کا سوال ہے تو ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان ہی پسندیدہ امیدوار ہیں اور انہیں ایک بار عوامی نمائندے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں'۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر جاوید احمد خان اور ان کے بیٹے فیض احمد خان نے اس علاقے کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی کریں گے اس لیے وہ اس مرتبہ بھی اپنے موجودہ کاونسلر کو موقع دیں گے۔'خواتین ووٹرز نے بھی ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توپسیا ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ ہم اسے کولکاتا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں۔'ان کا کہنا ہے کہ رات کے کسی بھی وقت خواتین بلاخوف باہر نکل جاتے ہیں۔ خواتین خود کو محفوظ سمجھتی ہیں'۔ وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے فیض احمد خان ایک بار پھر کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں قسمت آزمانے کے لیے انتخابی میدان میں ہیں۔ دوسری طرف سید محمد احسان آل انڈیا کانگریس کے امیدوار ہیں جبکہ سی پی آئی ایم نے شکیل اخترکو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وارڈ نمبر 66 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے، گزشتہ انتخابات میں ترنمول کانگریس کے فیض احمد خان تقریباً تیس ہزار ووٹوں سے ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 14, 2021, 5:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.