ETV Bharat / state

'عوام ریکارڈ ووٹنگ کریں'

مغربی بنگال اور آسام میں آج دوسرے مرحلے کے تحت اسمبلی انتخابات کی پولنگ جاری ہے۔ اسی ضمن میں وزیراعظم اور جے پی نڈا نے ووٹرز سے ریکارڈ ووٹنگ کی درخواست کی ہے۔

عوام ریکارڈ ووٹنگ کریں
عوام ریکارڈ ووٹنگ کریں
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:01 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال اور آسام کے عوام سے کثیر تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نریندر نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے مغربی بنگال کے عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ بنگال اور آسام میں آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، اس لیے تمام رائے دہندگان جمہوریت کے اس تہوار میں ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مضبوط کر یں۔

عوام ریکارڈ ووٹنگ کریں
عوام ریکارڈ ووٹنگ کریں

پارٹی صدر نے کہا کہ 'بنگال اسمبلی انتخابات میں آج دوسرا مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے اس لیے تمام رائے دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں، ماسک اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں'

انہوں نے کہا کہ 'آسام میں اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہے 'میری تمام ووٹروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لیں'۔

اس دوران سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع کی 30 اسمبلی نششتوں پر 171 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ مشرقی میدینی پور ضلع کی نو، بنکورا میں آٹھ، مغربی میدینی پور میں نو اور جنوبی 24 پرگنہ کی چار نشستوں پر ووٹنگ چل رہی ہے۔

وہیں آسام میں 13 اضلاع کی 39 نششتوں پر 345 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.