ETV Bharat / state

منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے سپر وائزرس کا احتجاج - kolkata news

منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے سوپر وائزرس ایسوسی ایشن نے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے سوپر وائزرس کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:36 PM IST

Updated : Jan 19, 2021, 9:47 PM IST

مغربی بنگال: منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے سُپر وائزرس ایسوسی ایشن گزشتہ 8 برسوں سے ریاستی حکومت سے اپنی تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس کے پیش نظر ویسٹ بنگال منریگا سوپر وائزرس ایسوسی ایشن نے آج کولکاتا میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق منریگا کے تحت کام کرنے والے سوپر وائزرس گزشتہ آٹھ سال سے ریاستی حکومت سے تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کولکاتا میں سوپر وائزرس ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد بار مظاہرے کئے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

ویڈیو

وہیں مغربی بنگال میں منریگا سوپر وائزرس ایسوسی ایشن کے صدر محمد قمرالزماں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'منریگا کے تحت ملنے والے سو دن روزگار میں بنگال کو اول مقام حاصل ہے، بنگال میں سب سے اچھا کام ہوا ہے۔ لیکن اس کو انجام دینے میں اہم رول ادا کرنے والے سوپر وائزرس گزشتہ 8 برسوں سے تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت سوپر وائزرس کو نظرانداز کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

لفٹ فرنٹ نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی شدید تنقید کی

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلنے والے منریگا اسکیم سے کے تحت دیہی علاقے کے لوگوں کو روزگار مہیا کرایا جاتا ہے جس میں سوپر وائزرس اہم رول ادا کرتے ہیں۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 9:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.