مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ہسٹنگ میں واقع بی بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اپنے باغی رکن پارلیمان سنیل منڈل کے خلاف احتجاج کیا۔
اس دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں نے رکن پارلیمان سنیل منڈل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔ جس کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان اور بی جے پی کے حامیوں کے مابین تکرار شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اور پولیس تماشائی بنی رہی۔
اس تعلق سے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ پولیس کے سامنے بی جے پی کے رکن پارلیمان سنیل منڈل کے خلاف احتجاج ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کتنی مضبوط ہے۔
بی جے پی کے ریاستی نائب صدر جے پرکاش مجمدار کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان سنیل منڈل کے ساتھ ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ شرمناک ہے
وہیں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ مجھے اس واقعے کی زیادہ معلومات نہیں ہے۔ لیکن اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے کارکن ملوث نہیں ہیں۔