ETV Bharat / state

شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کے خلاف احتجاج - بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ

شمالی دیناج پور کے رائے گنج کے بکل تلہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:33 PM IST

بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں اور کے ایل او کے حامیوں کی جانب سے مسلسل شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عروج پر ہے۔ وہیں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کی جانب سے شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کی مخالفت کئے جانے کے بعد سے بنگال کی عوام سڑکوں پر اترنے لگی ہے۔

گزشتہ روز شمالی دیناج پور کے رائے گنج کے بکل تلہ علاقے میں ترنمول کانگریس پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ بنگال کی ایک اور تقسیم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:بنگال کی تقسیم کے خلاف لیفٹ فرنٹ، کانگریس اور ترنمول متحد

پرائمری اسکولز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ریاست کو لے کر سیاست اچھی بات نہیں ہے، اس کا عوام پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شمالی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ آہستہ آہستہ طول پکڑنے لگا ہے، وہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بنگال کی تقسیم کی مخالفت کر رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اس معاملے میں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.