ETV Bharat / state

پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی اسپتال سے ڈسچارج - اسپتال سے چھٹی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی کو آخرکار اسپتال سے آج چھٹی مل ہی گئی۔ سابق کپتان سورو گانگولی کی چھ دنوں کے بعد گھر واپسی ہوئی ہے۔ انہیں گزشتہ سنیچر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی کی اہلیہ نے بیماری کے دوران ان کا کافی خیال رکھا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:07 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گانگولی کو بالآخر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ چھ دن بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ نرسنگ ہوم کی سی ای او روپالی باسو نے کہا کہ قبل ازیں بی سی سی آئی کی ضد پر ان کی چھٹی کو ایک دن کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ ان کی خواہش کا احترام کیا گیا تھا تاہم آج ان کا اسپتال سے ڈسچارج ہونا طے ہے۔ اب ان کی بات نہیں سنی جائے گی۔ ڈاکٹر روپالی باسو نے کہا کہ دادا مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہیں اسپتال سے زیادہ گھر میں آرام کرنے کی ضرورت ہے۔

پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی

اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد سورو گانگولی کو چند دنوں تک گھر میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہیں جمعرات کی صبح ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ انہیں دن میں چند گھنٹوں کے لئے گھر سے باہر رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بعد ازاں سورو گانگولی کے باہر رہنے کے وقت میں آہستہ آہستہ اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کچھ روز بعد ہی وہ عام لوگوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکیں گے۔

پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی کی اہلیہ نے بیماری کے دوران ان کا کافی خیال رکھا
پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی کی اہلیہ نے بیماری کے دوران ان کا کافی خیال رکھا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سنیچر کے روز جیم کرنے کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد سورو گانگولی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال پہنچ کر سورو گانگولی کی عیادت کرنے کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سورو گانگولی کو فون کرکے ان کی خیر و خبر لی تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ڈونا گانگولی کو فون کرکے سورو گانگولی کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی تھی۔

پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی کے مداح اسپتال کے باہر بینرز اٹھاکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

بدھ کے دن صبح سے ہی دادا کے پرستار اپنے پسندیدہ کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اسپتال کے باہر کھڑے ہیں، پہلے ڈاکٹروں نے گانگولی کو بدھ کے دن ہی ڈسچارج کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم ایک درخواست کے بعد سورو گانگولی کو جمعرات کو ڈسچارج کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.