ETV Bharat / state

آنے والے طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں: جاوید احمد خان - علی پور محکمہ موسمیات

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ ریاست میں آنے والے ایک اور خطرناک طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

آنے والے طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہے:جاوید احمد خان

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 11:59 AM IST

Updated : Jun 12, 2021, 2:28 PM IST

علی پور محکمہ موسمیات نے ہگلی ندی پر ہواؤں کا دباؤ بننے کے سبب بنگال میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران خطرناک طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

آنے والے طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں: جاوید احمد خان

ریاستی محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کے بعد ریاستی حکومت نے آنے والے نئے طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے شروع کر دی ہیں۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ کے بعد ہم نے اپنی طرف سے آنے والے طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور کابینہ وزیر نے کہا کہ ہگلی ندی میں ہواؤں کے دباؤ بننے کے بعد ریاست کے اوپر ایک اور طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، لیکن یاس کی طرح آنے والے طوفان سے بھی نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو آنے والے یاس نامی طوفان سے پوری طرح سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور ضلع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں کشتی نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے، ساحلی اضلاع میں رہنے والوں کو رہائشی کیمپ میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ یاس نامی طوفان سے متاثرہ ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں راحت کا کام جاری ہے. گھر گھر مدد اسکیم کے تحت متاثرہ لوگوں کو کھانے پینے سمیت تمام چیزیں پہنچائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان سے منہدم لاکھوں کچے مکانات کی مرمت کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ ہزار سے 20 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا. متاثرہ لوگوں کے اکاونٹ میں یہ رقم راست جائے گی۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے طوفان سے متاثر لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے، سماجی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں راحت کے کاموں میں مصروف ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی 2020 کو خلیج بنگال میں امفان نامی طوفان آیا جو جنوبی 24 پرگنہ سے ٹکرایا۔

اس طوفان میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ ساڑھے تین لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے.ٹھیک ایک سال اندر اندر جنوبی 24 پرگنہ میں دوسرا طوفان ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں میں امفان نامی طوفان کے سبب ہونے والی تباہ و بربادی کا منظر اب بھی تازہ ہے، طوفان سے متاثرہ علاقوں کے باشندے ان خوفناک دنوں کو یاد کرکے رو پڑتے ہیں۔

Last Updated : Jun 12, 2021, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.