سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موت پر سیاسی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دہلی کے آرمی اسپتال میں آج شام ان کی موت ہو گئی۔
شام 05.46 بجے ان کے فرزند ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موت پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں اس سلسلے میں اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "یہ لکھتے ہوئے مجھے شدید تکلیف ہو رہی ہے کہ بھارت رتن پرنب مکھرجی ہمیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک عہد کا خاتمہ ہوا۔
کئی دہائیوں تک انہوں نے میری والد کی طرح میری رہنمائی کی ہے۔ رکن پارلیمان کی حیثیت سے میری جیت سے لیکر کابینہ کی وزارت تک انہوں نے میری رہنمائی کی۔"
مزید پڑھیں:
مختلف وجوہات کی بنا پر پرنب مکھرجی وزیراعظم نہیں بن سکے
انہوں ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ان کے ساتھ کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ جب بھی دہلی جاتی تو ان سے ملاقات ناگزیر تھی۔ چاہے وہ سیاست ہو یا معیشت دونوں میں وہ ماہر تھے۔ میں ان کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ انہوں نے شدت سے یاد کروں گی۔ ابھیجیت اور سرمشٹھا کے ساتھی میری پوری ہمدردی ہے۔''