ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Choudhary بائرن بسواس کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ادھیر رنجن چودھری

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:29 PM IST

مرشدآباد کے ساگر دیگھی سے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے بعد ہی ٹی ایم سی کی بنیاد پڑی۔ انہوں نے کہا کہ بائرن کو ڈرا دھمکا کر ٹی ایم سی میں شامل کرایا گیا ہے۔

بائرن بسواس کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

کولکاتا: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ رکن اسمبلی بائرن بسواس کو پہلے موٹی رقم کی لالچ دی گئی لیکن جب وہ کانگریس چھوڑنے کو تیار نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کا دعویٰ ہے کہ بائرن بسواس کو مسلسل درایا دھمکایا جاتا تھا۔ رکن اسمبلی کو رات کے وقت دھمکی آمیز فون کالس آتے تھے۔ پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ بائرن بسواس کے بارے میں اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کی بنیاد ہی دوسری سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ہوئی ہے۔اس پارٹی سے اس سے زیادہ اور کیا امید کر سکتے ہیں۔آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ دوسری طرف کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن پردیپ بھٹاچاریہ نے کہاکہ ڈر تھا کہ کسی نا کسی رکن اسمبلی بائرن بسواس کانگریس کو چھوڑ کر چلے جائیں گے آج ڈر صحیح ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee On Sagardighi Defeat: ساگر دیگھی اورتری پورہ میں شکست سے ممتا بنرجی مایوس

انہوں نے کہاکہ کانگریس اس طرح کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے۔آج کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنی۔ہم نے دوسری پارٹیوں کے رہنماوں کو کانگریس میں شامل ہونے کے لئے دباو نہیں ڈالا۔ کانگریس کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی، کیونکہ دن بدلتا ہے اس وقت آپ کو بھی ایسا دن دیکھنے کو مل سکتا ہے۔بائرن بسواس کو کانگریس کے ٹکٹ سے امیدوار بنانا ہی غلط تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.