پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ذمہ دار حسب الاسلام نے کہاکہ آئندہ پانچ جنوری کو اترپردیش پولیس کے ذریعہ گرفتار اراکین کی حمایت میں احتجاجی ریلی کاانعقاد کیاجائے جس میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اترپردیش کی پولیس نے شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہوئے پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے متعدد اراکین کو گرفتار کرلیاتھا۔
اترپردیش کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے گرفتار اراکین سے پوچھ تاچھ کے دوران ترنمول مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابوطاہر خان کو نام سامنے آ یا ہے۔
حسب الاسلام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ مرشدآباد سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابو طاہر خان کے احتجاج شرکت کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ احتجاجی ریلی کے لیے پوسٹر میں بھی مرشد آباد کے رکن پارلیمان کا نام شامل کیا گیا تھا۔ لیکن اب وہ کیوں انکار کررہے ہیں ۔ اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے لیکن اتنا ضرورمعلوم ہے کہ وہ احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے رکن نے کہاکہ اترپردیش میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی ارکے خلاف جو کچھ بھی ہو ااس کی مذمت کی جارہی ہے۔
اترپردیش پولیس نے ہماری تنظیم کے کئی اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتارہ کے خلاف کولکاتا میں آئندہ پا نچ جنوری کو احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مرشد آباد سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیاسے تعلقات اور آئندہ پانچ جنوری کو احتجاجی ریلی کے لیے پوسٹر میں ان کے نام کا استعمال کی تردید کی ہے۔