ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں ای وی ایم خراب

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن کے پولنگ بوتھ نمبر 20 اے میں ای وی ایم مشین خراب ہونے کے سبب تقریباً ایک گھنٹے تاخیر سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

ای وی ایم خراب
ای وی ایم خراب
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 11:24 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کے پولنگ بوتھ نمبر 20 اے پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے سبب ووٹرز جب ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ای وی ایم خراب ہو گیا ہے، ووٹرز کو تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

ای وی ایم خراب

الیکشن کمیشن کے ملازمین کی کوشش کے بعد 53 منٹ کے بعد ای وی ایم مشین دوبارہ کام کرنے لگی اور تقریباً ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ووٹرز نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے ہم صبح سے ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن کو اس طرح کے مسئلے کو پہلے ہی حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ عام لوگوں کو پریشانی نہ ہوا۔

انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کے 43 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

شمالی 24 پرگنہ ضلع کی تمام سیٹز اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دوسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے، یہاں سب سے زیادہ مرکزی فورسز کی ساڑھے چار سو کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

چھٹویں ے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا،سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال شامل ہے.

چھٹویں مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔

چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 38ہزار 332 ہے۔

اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے. تیسرے جنس کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔

چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے. اس مرحلے میں مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے.

دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں.

جہاں تک امیدواروں کا سوال ہے تو اس مرحلے میں کئی بڑے نام ہیں. اس مرحلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر عبدالکریم چودھری، وزیر خوارک جیوتی پریہ ملک، وزیرچندریما بھٹاچاریہ، کانگریس کے عبدالستار، فارورڈ بلاک کے علی عمران رمض، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، سپن دیب ناتھ کے نام قابل ذکر ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.