شمالی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہوئے لوگوں کی لاش کو کوچ بہار ضلع کے متھابنگا اسپتال منتقل گیا ہے۔
مہلوکین میں حمید الحق، منیر الحق، سمیع الحق اور امجد حسین کا نام شامل ہے۔
یہ تمام لوگ ترنمول کانگریس کے کارکن تھے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پوری رپورٹ طلب کی ہے۔