ETV Bharat / state

Nitin Gadkari Bengal Development بنگال کی ترقی کی راہ میں سیاست کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی - ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ریاست کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ریاست کی ترقی میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ ہماری حکومت کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرے گی۔ Nitin Gadkari Bengal Development

بنگال کی ترقی کی راہ میں سیاست کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 10:39 AM IST

سلی گوڑی: مغربی بنگال کے دورے پر آئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے شمالی بنگال کے مختلف اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نفع نقصان کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ وہ سیاست میں نفع نقصان کی بات نہیں کرتے۔ ملک کی ترقی کے لئے جتنا ہوسکے کریں گے۔ یہ بنگال کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام ریاستوں کے لئے یکساں پالیسی ہے۔ Nitin Gadkari Bengal Development

مرکزی وزیرگڈکری نے کھڑگ پور اور دالکھولہ کے کچھ پروجیکٹوں کا عملی طور پر افتتاح بھی کیا۔ مرکزی حکومت 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بنگال پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت مغربی بنگال کی ترقی میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ 2014 سے بنگال میں 60 ہزار کروڑ کا کام ہو چکا ہے۔ 80 ہزار کروڑ روپے کے کام کو منظوری دی گئی ہے اور کچھ پروجیکٹ منظوری کے مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Nitin Gidkari Health Condition سلی گوڑی میں نتن گڈکری کی طبیعت اچانک بگڑی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبر لی

نتن گڈکری نے کہاکہ ہم بنگال حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترقی میں کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ سڑک کبھی کسی پارٹی کے رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان نے نہیں دیکھی۔ میں نے خود بنگال کے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کو بتایا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو ہمیں دیں.. ہم ان کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے. اگر سڑکیں بنیں گی تو بنگال میں تجارت اور صنعت بڑھے گی، بنگال ترقی کرے گا. اور یہی ہمارا مقصد ہے۔Union Minister Nitin Gidkari Says Politics Will Not Come In Front Of Development Of West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.