ETV Bharat / state

'رومانہ سلطانہ سےمتعلق سیاست درست نہیں'

مغربی بنگال کے کابینی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کو لے کر سیاست یا بیان بازی کسی بھی قیمت پر درست نہیں ہے۔

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 5:17 PM IST

'رومانہ سلطانہ سےمتعلق سیاست درست نہیں'
'رومانہ سلطانہ سےمتعلق سیاست درست نہیں'

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے ہائر سیکنڈری امتحانات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والی رومانہ سلطانہ پر نکتہ چینی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تقریب کے دوران وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کو لے کر سیاست یا بیان بازی کسی بھی قیمت پر درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ ہائر سیکنڈری بورڈ کی سربراہ مہوا داس نے ہائر سیکنڈری بورڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی رومانہ سلطانہ سےمتعلق مسلم کنیا لفظ استعمال کس ضمن میں کیا۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ مہوا داس نے رومانہ سلطانہ کے لیے جس لفظ کا استعمال کیا اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اسے مثبت نطریے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس پر سیاست کی جائے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا رومانہ سلطانہ نے امتحانات میں ٹاپ رینک حاصل نہیں کیا ہے؟ کیا وہ ٹاپ پانچ کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس پر سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ لوگوں کو اس سے گریز کرنا چاہئے اس سے بچوں کا حوصلہ پست ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.