ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کی تیاریاں و سرگرمیاں تیز

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کی 30 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں دونوں کافی تیز ہوگئی ہیں۔

political-parties-prepare-hard-to-presence-in-bypoll-in-west-bengal
مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کی تیاریاں و سرگرمیاں تیز
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 8:11 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کی 30 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے تو وہیں دوسری جانب کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش میں ہے۔

ویڈیو
ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو تینوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کی سو فیصد امید ہے۔ ٹی ایم سی ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی عام لوگوں سے ووٹ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔'
political parties prepare hard to presence in bypoll in west bengal
مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کی تیاریاں و سرگرمیاں تیز
بھوانی پور سے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو یقین ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کو ریکارڈ کامیابی ملے گی۔ دوسری طرف بی جے پی بھوانی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی کے خلاف قدآور رہنما کو انتخابی میدان میں اتارنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کو معلوم ہے کہ مرشدآباد ضلع کی دونوں سیٹوں پر وہ جیت نہیں سکتے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مرشدآباد کے مسلمانوں نے کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کو نظر انداز کرکے ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر تاریخی جیت دلائی تھی۔' دوسری طرف پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی بات کہی تھی، لیکن اب کانگریس امیدوار اتار نے کی تیاری میں ہے۔'

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی امیدوار ہیں، جنگی پور اسمبلی حلقے سے ذاکر حسین ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.