کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بوروئی پنچایت کی پردھان سونامونی کے مکان پر چھاپہ ماری مہم چلانے کے بعد سیل کر دیا. ہریش چندر پور تھانے کے آفیسر انچارج سنجیو کمار نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے بوروئی پنچایت پردھان سونامونی کے خلاف لوک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر پنچایت پردھان کے مکان کو سیل کر دیا گیا ہے. اس سے پہلے ان کے مکان سے کئی اہم دستاویزات برآمد کئے گئے. مفرور پنچایت پردھان کی تلاش میں پولیس کی ایک ٹیم بہار کے دورے پر گئی ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ عبدالمنان نے کہا کہ انہوں نے بی کلکتہ ہائی کورٹ میں پنچایت پردھان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا. پنچایت پردھان کی گرفتاری کے بعد وہ سکون سے بیٹھے گئے.
انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کر رہی ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے. پنچایت پردھان کی گرفتاری کے بعد مالدہ ضلع کے کئی بڑے رہنماؤں کے نام اس معاملے میں منظر عام پر آ سکتا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ہریش چندر پور کے بوروئی پنچایت کی پردھان سونامونی پر 75 لاکھ روپے کے غبن کا الزام ہے. کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے.