ETV Bharat / state

گیارہ سو کلو گانجہ سمیت دو گرفتار

بڑیشا علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بین الریاستی منشیات کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 1150 کلو گانجہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

police recovered huge amount drugs in West Bengal
گیارہ سو کیلو گانجہ سمیت دو گرفتار
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:41 AM IST

مغربی بنگال پولیس نے منشیات کے ایک بڑے گروہ سے وابستہ دو افراد کو گرفتار کر کے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بڑیشا علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بین الریاستی منشیات کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 1150 کلو گانجہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی۔

پولیس کو چھاپہ ماری کے دوران ٹرک سے گانجہ کے 110 پاکٹ ملے جو دس دس کلو کے برابر ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور عبدالرحیم اور خلاصی نور باشا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹرک ڈرائیور عبدالرحیم اتر پردیش کے کھردان کا رہنے والا ہے جبکہ خلاصی کا تعلق بہار سے ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹرک آسام سے گزرتے ہوئے مغربی بنگال میں داخل ہوا تھا۔

منشیات کو ٹرک کے ذریعہ مرشد آباد لے جانا کا منصوبہ تھا لیکن پولیس نے درمیان میں ہی منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کرکے مرشدآباد کے ایجنٹ کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ضلع پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرشد آباد میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع سطح تلاشی مہم چلائی جائے گی اور اس دھندے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.